غیر قانونی شکار اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنائینگے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران سے رپورٹ طلب کر لی۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کے ذریعہ تربت میں غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات پر کمشنر مکران سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ غیر قانونی شکار کی سختی سے روک تھام اور جنگلی حیات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی روکنے کے لیئے موثر لائحہ عمل بنایا جائے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے اہلکاروں کو غیر قانونی شکار اور جنگلات کی کٹائی روکنے کے لیئے فعال کیا جائے انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی فراہم کی جائے جنگلات وجنگلی حیات کے تحفظ کے قوانین کو سختی سے نافذ کیا جائے ماحولیات کے تحفظ میں جنگلات اور جنگلی حیات کا اہم کردار ہے کسی کو بھی اپنی تفریح اور مالی فائدے کے لیئے ماحولیات کو دا پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی صوبے کے تمام کمشنرز محکمہ داخلہ کی رہنمائی اور معاونت سے غیر قانونی شکار ککا مکمل تدارک یقینی بنائی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں