وزیر اعلیٰ بلو چستان نے سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے2ارب کی ابتدائی لاگت سے بلوچستان سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 2ارب کی ابتدائی لاگت سے بلوچستان سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دیوزیراعلیٰ نے فنڈ کے قیام کی منظوری محکمہ محنت وافرادی قوت اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سمری پر دی صوبے میں پنجاب سکل ڈویلمپنٹ فنڈ کی طرز پر بلوچستان سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کا قیام فوری طور پر عمل میں لایا جائے گاجس کا مقصد صوبے میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل نظام تعلیم کو مستحکم کرنا ہے،وزیراعلیٰ کی منطوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ فنڈ کی سیڈ منی کی سرمایہ کاری کریگاسرمایہ کاری سے حاصل منافع بی ٹیوٹا کے ذریعے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیم کے فروغ کے لئے برؤے کار لایا جائے گاجبکہ۔بی ٹیوٹا (B-tevta) ملک کے بہترین ٹیکنیکل ٹریننگ کے اداروں میں بلوچستان کے غیر تربیت یافتہ نوجوانوں کی تربیت کا اہتمام کریگا وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ فنڈز کے تحت تربیت کے لئے تمام اضلاع کے نوجوانوں کو ضلعی کوٹے کے تحت منتخب کیا جائے تربیتی پروگرام کا آغاز رواں مالی سال 2021-22 کے دوران بی۔ٹیوٹا کے دستیاب فنڈ سے کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں