شکر ہے وزیر خزانہ نے لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا، علی محمد خان

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں علی محمد خان پارٹی کارکنان سے کہہ رہے ہیں کہ شکایت ملی تھی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس لگایا جا رہا ہے جس پر وزیر خزانہ کو ٹیکس نہ لگانے کی درخواست دی تھی۔
مِنی بجٹ پیش: ریسٹورنٹ کا کھانا، بیکری آئٹمز، موبائل فون، بچوں کا دودھ مہنگا ہوگا
علی محمد خان کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وزیر خزانہ نے مہربانی کی کہ لنڈے کے کپڑوں پر ٹیکس نہیں لگایا۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین نے چند روز قبل ہی منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جس کے مطابق حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی ختم کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں