سمندر میں کشتیوں کے ڈوبنے پر ماہی گیروں کی جلد ازجلد امداد کی جائے، اسپیکر بلو چستان اسمبلی
کوئٹہ: اسپیکر بلو چستان اسمبلی میر جان محمد جما لی نے مکران ڈویژن میں حالیہ بارشوں سے تباہی و مالی املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم وطنوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں اکیلے نہیں چھوڑینگے سمندر میں کشتیوں کے ڈوبنے پر ماہی گیروں کی جلد ازجلد امداد کی جائے ریکارڈ توڑ بارشوں سے صوبائی اور وفاقی حکومتیں اپنا کردار ادا کریں صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی بحالی ومدد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے مکران ڈویڑن اور دیگر اضلاع میں تباہی سے لوگوں کا کروڑوں کا نقصان ہوا ہے مختلف ڈسٹرکٹس میں پی ڈی ایم اے کا ایمرجینسی سیلز کا قیام بلوچستان حکومت کی بہترین حکمت عملی ہیں وفاقی حکومت بھی مصیب کی اسی گھڑی میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کا بارش سے پیدا صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کرنا ایک اچھی پیشرفت ہے۔


