خضدار، ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خضدار(انتخاب نیوز) کراچی سے خضدار آنے والی مسافر ویگن کو و ہیر قومی پر ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثہ میں تین افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ خواتین و بچوں سمیت متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو خضدار اہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،اطلاعات میں تین افراد جاں بحق کئی افراد زخمی بتائے جاتے ہیں لیویز فورس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کررہی ہیں۔کراچی سے خضدار آنے والی باراتیوں کی ویگن کو وہیر کے مقام پر حادثہ پیش آیا، ویگن ٹرالر سے ٹکرا گئی متعدد زخمی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، آمدہ اطلاعات کے مطابق کچھ لوگ ویگن میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں