آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سز ا، مجموعی قید کی سزا 100 سال سے زیادہ ہو گئی
میانمار:آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سز ا، مجموعی قید کی سزا 100 سال سے زیادہ ہو گئی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔آنگ سان سوچی کو ینگون : میانمار کی عدالت نے نوبیل انعام یافتہ اور سابق رہنما آنگ سان سوچی کو مزید 4 سال قید کی سزا سنا دی جس کے بعدمختلف مقدمات میں نہیں مشترکہ طور پر 100 سال سے زائد قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو بغیر لائسنس واکی ٹاکیز رکھنے کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی ہے ، آنگ سان سوچی کے خلاف 11 مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ ابھی تک انہین مشترکہ طور پر مختلف مقدمات میں 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ ماہ بھی میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔


