نوکنڈی، وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر ظہور آغا کی صادق سنجرانی کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی
کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور گورنر بلوچستان ظہور آغا کی نوکنڈی خان سنجرانی ہاس آمد سینٹ چیئرمین حاجی محمد صادق خان سنجرانی سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی تفصیلات کے مطابق بروز پیر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا خصوصی طیارہ کے ذریعے دالبندین ایئرپورٹ پہنچے وزیر اعلی بلوچستان اور گورنر بلوچستان کا کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ نے استقبال کیا سخت سیکورٹی میں دالبندین سے بائی روڈ نوکنڈی روانہ ہوگئے نوکنڈی خان سنجرانی ہاوس میں چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی سے انکے جوانسال بھائی کی ناگہانی وفات پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی چیف سیکرٹری بلوچستان، سینیٹرسید سعید ہاشمی، ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔


