نوکنڈی، بازار میں چور تین دکانوں سے قیمتی سامان اور نقدی چرا کر فرار

نوکنڈی:نوکنڈی بازار میں چور تین دکانوں سے قیمتی سامان اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گز شتہ رات نوکنڈی بازار میں چور تین دکانوں کی چھتوں کو سراخ کر کے قیمتی سامان اور نقدی چرا کر فرار ہو گئے جس پر انجمن تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مسروقہ سامان کی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں