قلات، انتظامیہ کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار

قلات: سی آئی اے قلات کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسحاق عرف پنچی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے پختہ چرس اور ہیروئن برآمدکرلی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے خصوصی ہدایات و ڈی ایس پی قلات غلام حسین باجوئی کے زیر نگرانی سب انسپکٹر حبیب خان ساسولی و اے ایس آئی عبداللہ بنگلزئی نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کرتے ہوئے دوران خصوصی گشت بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم محمد اسحاق عرف پنچی ولد اختر محمد قوم لانگو سکنہ روشہر قلات کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پختہ چرس اور ہیر ون برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں