امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا کا شکار

واشنگٹن:امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ روزانہ ہزاروں اموات اور نئے کورونا کیسز کا رپورٹ ہونا معمول بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ واقعے میں امریکا کے ایک اور جنگی بحری بیڑے پر تعینات سیلرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔بحری بیڑے یو ایس ایس کڈ پر تعینات 18 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔ جبکہ کیسز میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب امریکا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک51 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زیادہ مصدقہ کیسز ہیں۔
Load/Hide Comments


