شام جاکرداعش کی دلہن بننے والی خاتون کی امریکہ واپسی کی درخواست مسترد

واشنگٹن:امریکہ کی سپریم کورٹ نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والی 27سالہ شہری کے ملک میں دوبارہ داخل ہونے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہدی امریکہ کی ریاست ایلاباما میں پیدا ہوئی تھیں اور وہیں پلی بڑھیں۔انھوں نے نام نہاد شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت کے بعد امریکہ سے شام کی جانب 2014 میں سفر کیا تھا۔جب وہ ملک سے باہر تھیں تو امرکی حکام نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 27 سالہ ہدی اب امریکہ کی شہری نہیں رہیں جس کے بعد حکام نے ان کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا۔2019 میں ہدی کے والد نے امریکہ کی وفاقی عدالت کے فیصلے کے خلاف ایک اپیل دائر کی تھی جس نے ان کی بیٹی کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکا گیا تھا۔گزشتہ روز ملک کی سپریم کورٹ نے بلا کسی تبصرے کے ان کی تازہ اپیل کو مسترد کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں