بھاگ، انتطامیہ کی نااہلی، 5روز بعد بھی برساتی پانی شہر میں جمع، نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا

بھاگ:انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی نا اہلی بیشتر علاقوں سے 5 روز بعد بھی برساتی پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہ ہوسکا پیر صابر شاہ کے گرد نواح میں پانی جمع علاقہ تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جبکہ بارش کا نیا اسپیل آنے کو تیار علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا شہری حلقوں میں تشویش کی لہر بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سمیت بھاگ میں بھی پانچ روز قبل سرد ہواوں کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد بھاگ شہر کی میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث شہر کے رہائشی وڈرینج کے جمع پانی کو نکالنے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے چند روز قبل ہونے والی بارش سے دو گھروں کی دیواریں اور بیوہ کے گھر کی چھت گرگئی تھی لیکن تاحال متاثرین بے یارو مددگار نہ ہی ابھی تک کوئی حال پوچھنے تک آیا نہ ہی پی ڈی ایم اے کی طرف سے کوئی امداد راشن کی فراہمی ہو سکی متاثرین کا کہنا ہے صرف پی ڈی ایم کیدعوے سن رہے ہیں لیکن نظر کچھ نہیں آرہا میونسپل کمیٹی بھاگ کی جانب سے صفائی کے بلند و بانگ دعووں کیباوجود ابتک متاثرہ علاقوں میں صفائی کے انتظامات بھی بہتر نہیں بنائے جا سکے صابر شاہ وارڈ گویا وارڈ کوڑانی محلہ و حیدر شاہ وارڈ میں پانی تاحال جمع ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے 17 جنوری سے طوفانی بارشوں کے نئے شیڈول سے عوامی حلقوں کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور متعلقہ خواب خرگوش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں