مہنگائی کی ذمہ دار سرکار کیخلاف کھلی مزاحمت ہوگی: بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امجد ایڈووکیٹ، مہدی شاہ، موسٰی گلگتی، عمران ندیم، بشیر احمد، ایوب شاہ، سید پیر جلال شاہ، محمد علی شاہ، غفار خان، حاجی دلبر خان، مرزا حسین، ڈاکٹر علی مدد شیر، ڈاکٹر مظفر ریلے، شہزاد آغا، اقبال رسول، حاجت علی، حسین علی رانا اور زوار فدا نے شرکت کی۔
اجلاس کے بلاول کو گلگت بلتستان کے پی پی پی عہدیداران نے خطے کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پی پی پی گلگت بلتستان کے عہدیداران کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ پی پی گلگت کے عہدیداران نے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملک کے عام آدمی کی آواز ہے۔ ملک بھر کے عوام 27 فروری کو نکلیں گے اور عمران خان کی حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں گے، عوام کو ایسی حکومت نہیں چاہیے جو ان کے گھروں کے چولہے تک بجھادے۔ عوام کمر کس لیں، مہنگائی اور بے روزگاری کی ذمہ دار سرکار کے خلاف اب کھلی مزاحمت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں