موجودہ حکومت ہر میدان سے ناکام ہو چکی ہے،عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کیا‘ شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر میدان سے ناکام ہو چکی ہے،عمران خان اور ان کی حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ہے،لوگ کہتے ہیں میں رات کو عمران خان کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں،بلال یاسین بہادر انسان ہیں ان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلال یاسین کی رہائشگاہ پر ان کی عیادت کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے بلال یاسین کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔شہباز شریف نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بلال یاسین پارٹی کے ساتھ کندھا سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، بلال یاسین پارٹی کا اثاثہ ہیں، ان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ہر میدان میں ناکام ہو چکی ہے، بجلی مہنگی کر کے عوام پر مہنگائی کا بم برسایا گیا اور مزید تیاریاں جاری ہیں،عمران نیازی نے ساڑھے تین سالوں میں ظالمانہ انداز میں مہنگائی میں اضافہ کیا، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری اس وقت ہے، اس حکومت نے اپنے دور میں عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں میں رات کو عمران خان کو ڈراؤنے خواب کی طرح آتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدا رمیں رہ کر ملک کی خدمت کی ہے اور عوام ہماری دور کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں