کوئٹہ، بی این پی کے رہنماء ثناء بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز کی حمایت کا اعلان کردیا
کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے اتوار کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے سول ہسپتال کوئٹہ میں قائم احتجاجی کیمپ جاکر ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کی۔ثناء بلوچ نے ینگ ڈاکٹرز / پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کیااوریقین دہانی کرائی کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان / پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مسائل اور مطالبات کو اسمبلی فلور پر اٹھائیں گے،اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے چیئرمین ڈاکٹر حفیظ مندوخیل نے ایم پی اے ثنا بلوچ کے تعاون اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments


