بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے بھارت کو انتہا پسندی کا کورونا وائرس قراردیدیا

نئی دہلی:عالمی شہرت یافتہ صحافی اور سماجی کارکن اروندھتی رائے نے بھارت کو انتہا پسندی کا کورونا وائرس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی بدترین ا?مر ثابت ہو رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی صحافی اروندھتی رائے نے نئی دہلی میں مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی اور بھارت کو ’انتہا پسندی کے کورنا وائرس میں مبتلا ملک قرار دیا۔ عالمی شہرت یافتہ صحافی نے مزید کہا کہ مسلمانوں پر حملے منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت کیے گئے جس کے لیے ذہن سازی بی جے پی کے وزرا نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں