ڈیرہ اسماعیل خان : گلوٹی کے قریب تبلغی جماعت کی گاڑی و ڈمپر میں حادثہ ‘8 افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان : گلوٹی کے قریب تبلغی جماعت کی گاڑی اور ڈمپر میں حادثہ, 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع, تفصیلات کے مطابق بنوں روڈ پر گلوٹی کے قریب سفید رنگ کی ہائی ایس کوچ جے ایف 8825 سامنے سے آنے والے ڈمپر نمبر سوات سی 9437 سے ٹکرا گئی جس کے باعث مسافر کوچ کو شدید نقصان پہنچا, جس کےنتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے,زخمیوں میں عبدالعزیز ضلع ہونچھ آزاد کشمیر, نواز خان یوسفزئی مردان, ڈرائیو ر خیال محمد مردان, محمد اکرم دادو سندھ, شوکت علی کرک, خان مراد گل مالاکنڈ, گل خان کوہستان اور عاقب علی مانسہرہ شامل ہیں, زخمی افراد تبیلغی جماعت کے ارکان تھے, جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ
کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا, جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی, تبلیغی جماعت کے اراکین نے رپورٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے,

اپنا تبصرہ بھیجیں