افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکہ، 3افراد ہلاک


خوست ‘افغان صوبے خوست کے فٹبال گراونڈ میں بم دھماکے سے 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر طالب خان منگل کے مطابق خوست کے ضلعے نادر شاہ کوٹ میں فٹ بال گراونڈ کے دھماکا ہوا جس میں تین اموات ہوچکی ہیں، جب کہ 11 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ترجمان کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا جسے فٹ بال میدان کے نزدیک روکا گیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔یہ واقعہ دوحہ میں طالبان اور امریکا کے مابین ہونے والے امن معاہدے کے دو دن بعد ہوا ہے۔ اس سے قبل فریقین کی جانب سے ایک ہفتے تھے پْرتشدد کارروائیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

2 تبصرے “افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکہ، 3افراد ہلاک

  1. اس طرح کے واقعات میں کمی ضرور آئےگی لیکن ختم نہیں ہوں گے کیوں کہ طلباں ایک ہی صٖفحے پر نہیں ہیں ان کے درمیان امن معاہدہ کے حوالے سے اختلافات ہیں۔دوسری بات یہ کہ شدت اسلامی بھی شدت کے ساتھ افغانستان میں موجود ہے اور اس طرح کی کاروائی کرتا ہے ہوسکتا ہے کہ ائندہ دنوں میں اس شدت میں وہ اضافہ کرے۔ افٖغانستان میں خانہ جنگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں مکمل امن کے لئے دہائیاں درکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں