بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
ثانیہ مرزا نے آسٹریلین اوپن ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یہ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔
ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں لیکن سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی، میری ریکوری طویل ہو رہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹےکا بھی سوچنا ہے، بیٹے کے ساتھ زیادہ سفرکرکےاسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔
35 سالہ ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے مجھے تکلیف دے رہے ہیں،جسم ساتھ نہیں دے رہا، میں ہارنےکی کوئی وجہ نہیں بتا رہی، حقیقت یہ ہے جوں جوں میں بڑی ہو رہی ہوں،ریکوری وقت لے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں