سلیکٹڈ وزیراعظم خود چور اور ڈاکو ہے جس نے عوام کو مہنگائی و بیروزگاری کے تحفے دیئے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

سبی: پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی الحاج سید جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم خود سب سے بڑا چور اور ڈاکو ہے جس نے عوام کو مہنگائی بے روزگار کے تحفہ دیکر مشکلات کی چکی میں پیس دیا پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر کی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے نااہل حکمرانوں سے عوام کو چھٹکار الانے میں اہم رول پلے کرے گی دلوں کے وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیاں ہونگے بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام سلیکٹیڈ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر منیر احمد مسوری بگٹی کی قیادت میں ملنے والے مسلم لیگی عہدیداروں وکارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی سینئر نائب صدر الحاج عرض محمد بڑیچ صوبائی نائب صدر بلوچستان حیدر خان اچکزئی صوبائی میدیا سیل انچارج شاکر محمد حسنی حاجی محمداشرف کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن سبی تحصیل صدر ملک علی خان چانڈیو سٹی صدر سبی طیب باروزئی ڈوثرن جنرل سیکریٹری ایم ایس ایف سبی ثناء اللہ مری ملک داد محمد چانڈیو بھی موجود تھے۔ قبل ازین پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر منیر احمد مسوری بگٹی نے سبی میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی علاقائی و کارکناں کے مسئلہ مسائل سے تفصیلی آگہی فراہم کی کارکناں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی الحاج سید جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم کی قیادت نے مہنگائی اور نااہل حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا اور لانگ مارچ کا سنتے ہی نااہل سلیکٹیڈ حکمرانوں اور ان کے وزیروں کی ٹانگیں کانپنے لگی ہے نااہل حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملک کو گروی رکھ دیا گیس،بجلی کے لئے عوام ترس رہے ہیں جبکہ پٹرول اور بجلی بم عوام پر گرا رہے ہے ہر پندرہ دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرکے عوام کو مہنگائی کے تحفے دئیے جارہے ہیں موجودہ نااہل حکومت کی ناقص پارلیسیوں کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبورہورہے ہیں ملک کا بیڑہ غرق کردیاہے ان کا بس نہی چل رھا ھے ورنہ یہ نعرہ لگانے اور تالیاں بجانے پر بھی ٹیکس لگا دے کشمیر بھارت کو بیچ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے پہنچنے سے پہلے ہی نااہل حکمرانوں کا ٹولہ گھر روانہ ہوجائے گا ورنہ بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام اسلام آباد میں دھرنا دے کر اس نااھل وزیراعظم کو گھر بھیج کر واپس آئیں گے انہوں نے کارکنوں کوہدایات کی کہ وہ اسلام آباد چلنے کی تیاری کر لیں عوام کے مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں رول پلے کریں پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی الحاج سید جمال شاہ کاکڑنے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف بہت جلد عوام کے درمیاں ہونگے ہم مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں