انتظامیہ کی کارروائی، یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کوئٹہ:کسٹمز کوئٹہ نے بڑی تعداد میں یوریاکھاد کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام۔کسٹمز چیک پوسٹ درخشاں پر کاروائی۔کارروائی میں 12عدد ٹرکوں سے سینکڑوں پارسلز یوریاکھاد برامد۔ دس کروڑ روپے مالیت کی یوریاکھاد برآمد کرلی یوریاکھاد جو کہ20ہزار کلو گرام بنتی ہے برامد کی مذکورہ یوریاکھاد جو خفیہ طور پر نائٹرو فاس کی آڑ میں ا سمگل کی جارہی تھی۔ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا۔کلیرنس کے بعد 8گاڑیوں کو کلییر کر کے جانے دیا گیا۔ جبکہ 4گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنا پر کی گئی۔کارروائی میں اسسٹنٹ کلکٹر باز گل اور انسپکٹر اسلم سولنگی اور کلاس فورتھ اسٹاف میں حاجی نعمت اور سپاہی عتیق پر مشتمل تھی۔وفاقی سطح پر وزیر اعظم کی سخت ہدایات کی روشنی ممبر کسٹمز آپریشن سید محمد طارق ہدا اور چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق کی ہدایات پر کلکٹر پریوینٹو ڈاکٹر فرید خان اور ایڈیشنل کلیٹر معین افضل کی ترتیب کی گئی ٹیم نے کاررائی میں حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں