آئی جی پولیس،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر ی بیٹی کو بازیاب کروائیں،غلام رسول
بولان:ڈھاڈرغریب آباد کے رہائشی غلام رسول نے اپنی زوجہ کے ہمراہ ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں کو اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی مسماۃ (ف)جسکی عمر 14سال ہے کو ملزم علی گل بوہڑ نے اپنے والدحیدر علی،چچا غلام اور ایک رشتہ داروزیر کے ساتھ ملکر اغواء کرلیا ہے ایک ماہ قبل پولیس تھانہ ڈھاڈر میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن تاحال نامذد ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے ان پر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی انہوں نے بتایا کہ پولیس ہمیں انصاف فراہم نہیں کررہی موجودہ حکومت وقت ہمیں انصاف فراہم کرے انصاف کی فراہمی کی راہ تھکتے تھکتے ہم مایوس ہوتے جارہے ہیں رات کی تاریکی میں اٹھ کر اللہ تعالی سے فریاد کرتے ہیں غریب اور لاچار ہونے کی وجہ سے کوئی ہمارے دکھوں کا مداوا نہیں کررہا ہم اپنی فریاد کس کو سنائیں انہوں نے آئی جی پولیس،وزیر اعلیٰ بلوچستان نوٹس لیکر با اثر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے اور انہیں انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔


