کنٹی جنسی بجٹ نہ ملنے کے باعث میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار
سبی:سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں کو غیر ترقیاتی مد میں کنٹی جنسی بجٹ نہ مل سکا سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں شدید مالی مشکلات کا شکار پیٹرول سمیت دیگر اخرجات کی ادائیگی نہ ہوسکی ٹیلی فون بجلی سمیت دیگر بلوں کی ادائیگی کھٹائی میں پڑ گئی ڈگندگی کو ٹھکانہ لگانے کے لئے مشینری سمیت ایمرجنسی میں فائربریگیڈ کی گاڑی بھی بندہیں۔ تفصیلات کے مطابق سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیاں مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کی وجہ سے تمام ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ بجلی گیس ٹیلی فون کے بلوں تمام اخراجات کی ادائیگی نہ ہوسکی جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹیاں لاکھوں کی قرض دار ہوگئی جبکہ صفائی کے دوران نالیوں سے نکالنے والی گندی کو ٹھکانہ لگانے کے لئے مشینری سمیت ایمرجنسی میں آگ بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کی گاڑی پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے بھی مشکلات کا شکار نظر آتی ہے سبی سمیت بلوچستان بھر کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان وصوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے کنٹی جنسی فنڈز جلد ازجلد جاری کرکے سبی سمیت بلوچستان بھر کی میونسپل کمیٹیوں کومالی بحران سے بچایا جائے۔


