بیلہ، یوریا کھاد کا بحران، فصل تباہ ہونے کا خدشہ
بیلہ: یوریا کھاد کا بحران گندم کی فصل تباہ ہونے کا خدشہ مقامی زمینداروں کو مشکلات کا سامنا کھاد مارکیٹ میں ناپید ہوگئی کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا تفصیل کے مطابق بیلا میں یوریا کھاد کے بحران نے شدت اختیار کرلی مقامی زمینداروں کو یوریا کھاد میسر نہ ہونے کے باعث شدید مشکلات لاحق ہوگئی ہیں اور کاشت کی گء گندم کی فصل تباہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں یوریا کھاد کے مقامی ڈیلرز کا کہنا ھے کہ کمپنی مالکان یوریا کھاد نہیں دے رہے ہیں اوپن مارکیٹ میں یوریا کھاد کی بلیک مارکٹینگ کے باعث مہنگے داموں کھاد خرید کرھم اصل قیمت پر کھاد فروخت نہیں کرسکتے اس حوالے سے محکمہ زراعت کے زمہ داران کا موقف ہے کہ یوریا کھاد کے بحران کا مسلہ پورے ملک میں ھے تاہم جو تھوڑی بہت یوریا کھاد دستیاب ہوتی ہے وہ ہم مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں غریب زمینداروں کو اٹھارہ سو روپے فی بوری تقسیم کررہے ہیں ہفتہ کے روز بھی دو سو بوری تقسیم کی گئی ہیں زمینداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ یوریا کھاد دستیاب نہ ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگا ہماری گندم و دیگر فصلات تباہ ہوجائیں گی حکومت یوریا کھاد کا بحران ختم کرنے اور زمینداروں کو لاحق مشکلات سے نجات دلانے کے لئے فوری اقدامات کرے تاکہ گندم کی فصل ضائع ہونے سے بچ سکے اور زمینداروں کو مالی نقصان کا سامنا نہ ہو۔


