بلوچستان نیشنل پارٹی کا پانچواں مرکزی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ مینگل منعقد ہوا
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کا پانچواں مرکزی کونسل سیشن بیاد راہشون سردار عطاء اللہ مینگل منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کی جبکہ اجلاس کی کارروائی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی چلائی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے سیکرٹری رپورٹ پیش کی اور تفصیلا سیکرٹری رپورٹ پر بحث کی گئی یاد رہے کہ پانچواں کونسل سیشن میں ملک بھر سے مرکزی کونسلران‘ مندوبین شرکت کر رہے ہیں بلوچستان اور ملکی سیاسی صورتحال‘ تنقید برائے تعمیر اور اصلاح کے لئے مرکزی کونسلران نے اپنی تجاویز بھی پیش کر رہے ہیں اجلاس دو دن مزید جاری رہے گی بلوچستان و ملکی سیاسی صورتحال‘آئندہ کے لائحہ عمل‘پارٹی آئین میں ترمیم‘ انتخابات عمل میں لائے جائیں گے۔
Load/Hide Comments