یلجیئم میں کورونا پابندیوں کیخلاف 50 ہزار مظاہرین گھروں سے نکل آئے

برسلز :بیلجیئم میں کورونا پابندیوں کیخلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں تقریباً 50 ہزار مظاہرین اپنے گھروں سے نکلے اور ہنگامہ آرائی کی۔ ہنگامے کے دوران مشتعل افراد نے متعددعمارتوں کے شیشے توڑے جس کے بعد موقع پر موجود پولیس نے مظاہرین پرآنسوگیس کی شیلنگ کی، اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے پانی کی توپوں کااستعمال بھی کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو اور متعدد مقامات پر داخلے کے لیے ضروری COVID کے حفاظتی پاس کے خلاف نعروں والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں کووڈ کی نئی لہر اومی کرون کی بدترین صورتحال ہے، دن بدن مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں