امریکا کی اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

واشنگٹن:امریکا نے اپنے شہریوں کو روس کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کی سرحد پر جاری کشیدگی کی وجہ سے شہری روس کا سفر نہ کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ روس میں امریکی شہریوں کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین میں امریکی سفارتخانے کے عملے کے اہل خانہ کو یوکرین چھوڑنے کا حکم دیدیا۔برطانوی سفارتخانہ کے مطابق یوکرین میں سفارتخانے کا کچھ عملہ برطانیہ واپس جارہا ہے، سفارتخانے کے کچھ عملے کی واپسی روس کی جانب سے بڑھتے خطرے کے باعث کی جارہی ہے۔ادھر آسٹریا کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں سفارتخانے کے عملے کے انخلا کا منصوبہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں