برطانیوی فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

سابق برطانوی فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق مائیکل اوون کل 26 جنوری کو کراچی میں پاکستان کے پہلے این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔
مائیکل اوون 3 روزہ پاکستانی دورے کے دوران فٹبال فینز کے گڑھ لیاری کا دورہ کریں گے اور 27 جنوری کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 7 کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ۔
اطلاعات ہیں کہ سابق برطانوی فٹبالر اس دوران وزیراعظم عمران خان اور ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات کریں گے ۔
فٹبال فینز کیلئے بڑی خبر، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گے
اس کے علاوہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے ساتھ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے صدارتی استقبالیہ میں شرکت بھی کریں گے۔
دوسری جانب دورہ پاکستان کے حوالے سے مائیکل اوون کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ’ میں پاکستان کے سب سے بڑے فٹ بال ٹرانسفارمیشن پروگرام کی سربراہی کے لیے بہت پرجوش ہوں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں