بیلہ،کھاد سے لدا ٹرک مشتعل کسانوں نے قبضے میں لے لیا

بیلہ:یوریا کھاد سے لدا ٹرک مشتعل کسانوں نے قبضے میں لے لیا مقامی انتظامیہ اور مشتعل کسانوں کے درمیان مذاکرات کے بعد یوریا کھاد انتظامیہ نے تحویل میں لے لی تفصیل کے مطابق منگل کے روز مقامی مشتعل کسانوں اور زمیبداروں نے کراچی سے آنے والے یوریا کھاد کے ٹرک کا آر سی ڈی شاہراہ پر گھیرا کرلیا اسسٹنٹ کمشنر بیلا ساگر کمار ایس ایچ او جان محمد جاموٹ محاسب اصغر کھوسہ نے موقع پر پہنچ کر مشتعل کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے ٹرک اور کھاد اپنی تحویل میں لے لی تین سو بوری کھاد سرکاری نرخ پر فی بوری اٹھارہ سو روپے میں زمینداروں اور کسانوں کو فروخت کرنے پر اکتفا ہوا اس موقع پر مشتعل زمینداروں اور کسانوں نے کہا ڈیلروں کو اوپن مارکیٹ سے کھاد لانے کی اجازت دی جائے بحران میں اپنی فصلیں بچانے کیلئے زمیندار مجبورا اضافی نرخوں میں بھی کھاد خریدیں گے تاہم چھوٹے اور غریب زمینداروں اور کسانوں نے اس بات سے اتفاق نہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ یہ زیادتی ہوگی ہم پینتیس سو یا چار ہزار روپے میں ایک بوری یوریا کھاد خریدنے کی سکعت نہیں رکھتے ہمیں سرکاری نرخ پر کھاد مہیا کی جائے اور ہماری فصلوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں