مغربی آسٹریلیا کے ایک پارک سے مگرمچھ کے نو بچے فرار


سڈنی:مغربی آسٹریلیا میں واقع جنگلی حیات کے ایک پارک سے مگر مچھ کے نو بچے فرار ہو گئے ہیں۔ یہ مگرمچھ اس پارک سے حفاظتی باڑ میں سوراخ کے نتیجے میں فرار ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے شمال مغرب میں میلکم ڈگلس کروکوڈائل پارک سے فرار ہونے والے ان مگرمچھوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 11 مگر مچھ اس پارک سے فرار ہوئے تھے، جن میں سے دو کو پکڑا جا چکا ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق ان بچوں کی عمریں دو سے تین ماہ کے لگ بھگ ہیں۔
Load/Hide Comments