کسی جج کو وکلاء کے ساتھ نا روا سلوک کا حق نہیں،بلوچستان بار کونسل

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجی زئی،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین،چیئرمین بین الصوبائی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ،چیئرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے سیشن جج لسبیلہ اور قاضی اوتھل کے خلاف ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان کو اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کے وکلاء سراپا احتجاج ہیں اور وکلاء نے سیشن جج لسبیلہ اور قاضی اوتھل کی عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے لیکن تاحال اس کا نوٹس نہیں لیا گیا ہے،بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل وکلاء کے ساتھ ہے کسی بھی جج کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کرے،بلوچستان بار کونسل نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ وہ بار اور بنچ کے درمیان مثبت کردار کرے،کسی کو ناجائز سپورٹ نہ کرے لیکن لسبیلہ بار کے اکثریت وکلاء نے اس بات کی تائید کی ہے کہ دونوں جوڈیشل آفیسران کا وکلاء کے ساتھ اور عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں،بلوچستان بار کونسل چیف جسٹس بلوچستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں بلوچستان بار کونسل ڈسٹرکٹ بار لسبیلہ کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور کہا کہ اگر لسبیلہ بار کے وکلاء کے مسائل اور مطالبات کا نوٹس نہیں لیا گیا تو اس احتجاج کو بلوچستان بھر میں وسعت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں