تفتان،ایرانی فورسز نے 33پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا
تفتان:پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مذید 33پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق بہتر روز گار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے والی 33پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا جوکہ بغیر سفری دستاویزات کے سفر کر رہے تھے جن میں سندھ 23، پنجاب 06، خیبرپختونخوا 02اور بلوچستان 02شامل تھے گرفتار قیدیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر انچارچ راہداری گیٹ میر الہی بخش نوتیزئی کے حوالے کیا گیا اس کے علاہ 03باشندے جن کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں لیویز حکام نے واپس ایرانی سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ تمام قیدیوں پاکستان کے مختلف شہروں سے ہیں راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور کرونا کے ٹیسٹ بھی کئے گئے تمام گرفتار قیدیوں کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جاتا ہے ابتدائی تفتیش کے بعد تمام قیدیوں کو لیویز تھانہ منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے مزید تفتیش ایف آئی اے حکام کریں گے۔


