موجودہ حکمرانوں سمیت تمام حکومتوں سے صرف دعوے اور وعدے کیئے عملی قدام نہیں کیا، دھنیش کمار

اسلام آبا د /نصیرآباد:بلوچستان عوامی پارٹی کے سینٹر دانیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے جو بھی حکومتیں آئیں انہوں نے بلند و بانگ دعوے کیے پیپلزپارٹی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ (ن)کی یا موجودہ پی ٹی ائی کی حکومت ہو سب حکومتوں نے بلوچستان کے عوام سے ناانصافیاں کیں مجھے افسوس ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔کوئٹہ ٹو کراچی،خونی شاہراہ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،ماؤں بہنوں کے بیٹے اور سہاگ اجڑ گئے ہیں لوگ اس شاہراہ پر زندہ جل کر کوئلہ ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا سینیٹر دنیش کمار پلیانی نے کہاکہ سینٹ میں جتنے بھی بلوچستان کے ارکان موجود ہیں سب کے رشتہ دار اس خونی شاہراہ کی بھینٹ چڑ ھ گئے،مجھے بھی 54ٹانکیں لگے ہیں،سینٹر دانیش کمار پلیانی نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے جو بھی حکومتیں آئیں انہوں نے بلند و بانگ دعوے کیے پیپلزپارٹی کی حکومت ہو یا مسلم لیگ (ن)کی یا موجودہ پی ٹی ائی کی حکومت ہو سب حکومتوں نے بلوچستان کے عوام سے ناانصافیاں کیں مجھے افسوس ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔کوئٹہ ٹو کراچی،خونی شاہراہ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں،ماؤں بہنوں کے بیٹے اور سہاگ اجڑ گئے ہیں لوگ اس شاہراہ پر زندہ جل کر کوئلہ ہوگئے سینٹر دانیش کمار نے کہا کہ میری چیئرمین سے اپیل ہے کہ رولنگ دیں کہ اس شاہراہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اس پر ہم سب انہیں پوری زندگی دعا دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں