بلند وبانگ دعوے نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہے،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہاکہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے تمام دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی اور عوام کے مسائل اور انہیں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رکھی جائے گی عوام نے جس اعتماد کااظہار کیا ہے عوامی عتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرئینگے ماضی کی حکومتوں کی طرح نہیں ہیں کہ منتخب ہوکر پانچ سال تک عوام کو اپنی شکل دکھانے سے بھی قاصر تھے امن وامان کے قیام سمیت تمام بنیادی مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیحی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب یونین کونسل سارو سے تعلق رکھنے قبائلی معتبرین عبدالراحمن لالا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کونسل سارو کلی سرمخسی اورتنگی کے قبائلی معتبرین کے وفد نے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کو اپنے یونین کونسل کے علاقائی مسائل خصوصاََ یونین کونسل میں امن وامان کے قیام لیویز تھانہ سر مخسی میں لیویز اہلکاروں میں مزید نفری کی تعیناتی، لیویز فورس کو ولاقے میں گشت کرنے کیلئے گاڑی کی فراہمی کی استدعا کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ یونین کونسل سارو سمیت حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے تمام علاقوں میں امن وامان کے قیام اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہمی حکومت کی اولین ترجیحی ہے اور یونین کے قبائلی معتبرین کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کے تین سالہ دور حکومت میں صوبے اور حلقہ انتخاب میں ر یکار ڈ ترقیاتی کام کئے ہے اورمزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور عوام کے تمام بنیادی مسائل انکی دہلز پر حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم اپنے عوام سے بلند وبانگ دعویں نہیں بلکہ عملی کام پریقین رکھتے ہے اور حلقہ انتخاب کے عوام سے جو بھی وعدے کئے ہے انہیں عملی جامعہ پہنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام کے اہم حل طلب مسائل کو حل کردیاگیا گیا جبکہ دیگر تمام مسائل کو حل کرنے پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جارہا ہے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے یونین کونسل سارو کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں