لیویز تھانوں کو پولیس کی تحویل میں دینا توہین عدالت ہے،اے این پی

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں ضلع کوئٹہ کے بی ایریا میں لیویز تھانوں میں پولیس فورس تعینات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے توہین عدالت کے مرتکب عمل قرار دیا پولیس ایریا کے مقابلے میں لیویز کے زیر کنٹرول ایریاز میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور یہ سب کچھ انتہائی کم بجٹ میں سرانجام دیا جارہا ہے حکومت عوامی مفاد کے برعکس اقدامات سے گریز کریں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ لیویز ایریا کو پولیس ایریا میں تبدیل کرنے کے خلاف عدالت عالیہ میں کیس زیر سماعت ہے جب تک عدالت عالیہ سے فیصلہ نہیں آتا اس وقت تک لیویز تھانوں کو پولیس کی تحویل میں دینا توہین عدالت ہے عوامی مفادات کے برعکس اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے 90 فیصد علاقے میں لیویز فورس امن وامان کوکنرول کیاہواہے اور انتہائی کم اخراجات میں وہ اپنی ذمہ داریاں بخوبی احسن سرانجام دے رہے ہیں جرائم کی شرح پولیس ایریا کے مقابلے میں لیویز ایریا میں بہت کم ہے لیویز فورس قبائلی رسم ورواج سے آشنا ہے لہذا اس تمام تر صورتحال میں ضرورت اس امر کی ہے کہ لیویز فورس کو جدید آلات ٹریننگ اور ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے حکومت لیویز تھانوں کو پولیس کے حوالے نوٹیفیکیشن فی الفور منسوخ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں