خضدار اور لیویز نے مغوی لڑکی کو بازیاب کرالیا‘ دو اغواء کار گرفتار

خضدار: خضدارلیویز فورس کی اہم کارروائی باغبانہ سے اغواء کئے گئے لڑکی کو ونگو کے ایریا سے بازیاب کرکے دو اغواء کاروں کو ڈراما ئی انداز میں گرفتار کرلیاہے تفصیلات کے مطابق باغبانہ ایریا سے ایک لڑکی کو اغواء کرکے اندرونی سندھ لے جارہے تھے لیویز فورس خضدارکو خفیہ اطلاع دی گئی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد جان جمالدینی نے ہر صورت میں اغواء کاروں کو گرفتار کرنے اور مغوی کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کیا گیا نایاب تحصیلدار حبیب گچکی نے لیویز انچارج عبدالمالک کی نگرانی میں لیویز فورس ملزمان کا سراغ لگایا گیا اور ملزمان کا پیچھاکرتے ہوئے ونگو ایریا سے آلٹو کار نمبر AZQ 502 کو روکا اور مسماۃ و کو بازیاب کرکے دو اغواء کاروں عبدالستارولد محمد صادق سکنہ میہڑ اور محمد امیرولد محمد صدیق سکنہ لاڑکانہ کو گرفتارکرکیانکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ڈپٹی کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر خضدار نے لیویز فورس چھاپہ مار ٹیم کو بہترین کارروائی پر داد دی ہے اور انکے کارکردگی کو سراہا یاگیا لیویز فورس خضدار عوام کی جان و مال کا محافظ ہیں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں