ہماری پارٹی ریکوڈک کو بچانے کیلئے ہرقسم کی جدوجہد جاری رکھے گی،نیشنل پارٹی

کوہلو: نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء مرزا غالب مری نے کہا ہے کہ ریکوڈک خفیہ معاہدہ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا نیشنل پارٹی ریکوڈک کو بچانے کیلئے ہرقسم کی جدوجہد جاری رکھیں گی کیونکہ یہ بلوچ اور بلوچستان کا سرمایہ ہے سیندگ اور دیگر معدنیات کے بعد اب موجودہ حکومت نے ریکوڈک بھی بلوچستان کے عوام سے چین کر فروخت کرنے کی تیاری پکڑ لی ہے قومی معدنیات کو خفیہ رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ انکے گھاٹے کا سودا عوام کے سامنے عیاں نہ ہوسکے موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مفادات کے بجائے اپنے ذاتی مفادوں کو ترجیح دے کر صوبے کے عوام کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان کی نیتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے صوبے کے قیمتی سرمایہ کے معاہدے کو پبلک کرنے کے بجائے خفیہ رکھ کر صوبے کے عوام کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کی ہے مگر آج کا پڑھا لکھا طبقہ کافی باشعور ہے اپنے سائل اور وسائل کے دفاع کیلئے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی مرکزی سطح پر ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے خلاف موثر آواز سے بلوچ قوم میں امید کی کرن پیدا ہوا ہے تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ صوبے میں کمزور مخلوط حکومت نے عوام کے وسائل کا سودا کیا ہے نیشنل پارٹی ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کے خلاف بھر پور طریقے سے اپنے احتجا ج کو جاری رکھتے ہوئے اس معاہدے کو مسترد کرتی ہے ہماری جدوجہد عوام کے جائز حقوق کے حصول تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں