نوکنڈی، ہوائی فائرنگ سے شہریوں میں خوف و ہراس،انتظامیہ خاموش

نوکنڈی:نوکنڈی شہر میں راتوں کوہوائی فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی جبکہ انتظامیہ سے شکایت کرنے کے باوجود ہوائی فائرنگ کی روک تھام ممکن نہ ہوئی تفصیلات کطابق گذشتہ تین چار مہینوں سیتحصیل نوکنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں رات ایک ایک گھنٹہ تک ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے وہاں موجود لوگوں میں خوف وہراس پھیل جاتی ہے جبکہ دوسری جانب اس خوف سے لوگ گھروں سے نکل نہیں سکتے کہ کہیں کوئی اندھی گولی کسی کو نہ لگ جائیں ہوائی فائرنگ کرنے والے نہ تو کسی شادی بیاہ اور نہ ہی کسی اور خاص مقصد کے لئے ہوائی فائرنگ کرتے ہیں بلامقصد ہر رات ہوائی فائرنگ کرنا لوگوں کے لئے صرف تکلیف کاباعث بن رہی ہیعوامی حلقوں نے کہاہیکہ تحصیل نوکنڈی انتظامیہ ہوائی فائرنگ روکنے میں ناکام ہوگئی ہیں جبکہ چاغی انتظامیہ سیمطالبہ کیا ہے کہ نوکنڈی میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرکے ہمیں اس مصیبت سے چھٹکارا دلادیں جنکہ لیویز انتظامیہ کو پابند کیاجائیں کہ رات وقت گشت کو یقینی بنائیں تاکہ شہری ساکھ سانس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں