گوادر، روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

گوادر (انتخاب نیوز ) روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کل سے گوادر میں شروع ہوگی – پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کل31 جنوری سے گوادر میں شروع ہوگی۔گذشتہ روز سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی سینئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے سائیکلسٹ 28 جنوری کو گوادر پہنچ گۓ اور چیمپئین شپ 3 فروری تک جاری رہے گی۔ چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں