سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی جانب سے ریکوڈک کی خفیہ سودا بازی کسی صورت قبول نہیں،نیشنل پارٹی

مستونگ: نیشنل پارٹی کی مرکزی کال کے مطابق ریکوڈک بچاؤ تحریک کے سلسلے میں نیشنل پارٹی مستونگ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، نیشنل ورکنگ کمیٹی کے ممبر نثار مشوانی، سابق سیکرٹری تعلیم ظفر بلوچ، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، مرکزی رہنماء ظفر بلوچ، زونل صدر رئیس ناصر سارنگزئی، تحصیل مستونگ کے نائب صدر عارف باروزئی، دشت کے جنرل سیکرٹری فدا بنگلزئی، کھڈکوچہ کے صدر جان بیگ بلوچ، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری گل شاہوانی، لیبر سیکرٹری حاجی نذیربگٹی کی قیادت میں سراوان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے سینئر رہنماؤں رئیس غلام صدیق ابیزئی، اسحاق علیزئی ایڈوکیٹ، صالح باروزئی، ڈاکٹر قدیر ترین،فاروق شاہوانی، چاکر بلوچ، امان اللہ محمدحسنی، ظفر بلوچ، نثار بلوچ، مقصود شاہوانی، ملک عباس نیچاری سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے نااہل صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی ملی بھگت سے ریکوڈک منصوبے کی خفیہ سودہ بازی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں ریکوڈک کی خفیہ سودے بازی اور حکومتی نااہلی کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین سے ضلعی جنرل سیکرٹری سجاد دہوار، نیشنل ورکنگ کمیٹی کے رکن نثار مشوانی، بی ایس او پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ، زونل صدر رئیس ناصر سارنگزئی، ظفر اقبال بلوچ، اسحاق علیزئی ایڈوکیٹ، رئیس صدیق آبیزئی، بی ایس او پجار کے مرکزی رہنماء ظفر بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ صوبائی حکومت کی جانب سے ریکوڈک کی خفیہ سودا بازی کسی صورت قبول نہیں خفیہ سودے بازی کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں نااہل اور سلیکٹڈ صوبائی حکومت اپنے وفاقی اقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے بلوچستان کے وسائل کو کوڑیوں کے دام خفیہ طور پر سودا کرنے کی سازشیں کررہی ہیں لیکن نیشنل پارٹی ایسے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا بلوچستان کے وسائل اور ساحل کے مالک بلوچستان کے عوام ہیں وسائل کے حوالے سے جوبھی معاہدہ ہو وہ صوبے کے عوام کے سامنے ہوں نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل اور ساحل کے دفاع اور قومی حقوق کیلئے ہرفورم پر اور گلی گلی احتجاج کریگی اور قومی حقوق کا سودا کسی صورت نہیں کرنے دیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں