وزیراعلیٰ بلوچستان کی مولانا عبدالواسع سے ملا قات، ریکو ڈک منصوبے سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سے ملا قات،ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال ریکو ڈک منصوبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع سے انکی رہائش گاہ پر ملا قات کی ملا قات میں ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال ریکو ڈک منصوبے اور دیگر اہم صوبائی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران بھی مو جود تھے۔
Load/Hide Comments


