بھاگ، نکاسی آب عوام کیلئے درد سر، انتظامیہ کی عدم توجہی، شہر میں کچرے کا طوفان
بھاگ:نکاسی آب بھاگ کی عوام کیلئے درد سر بن گیا عوامی نمائندوں انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے شہر کے گٹر ابل پڑے شہر کی گلیاں جوہڑوں میں تبدیل رہی سہی کسر بارش نے پوری کردی بھاگ عوام کی بدقسمتی یا سرکار کی نا اہلی بھاگ شہر کے اہم مقدس مقامات پیر صابر شاہ پیر حیدر شاہ پیر صوفن شاہ اور پیر شہنشاہ کے سامنے گندے پانی کے تالاب میونسپل کمیٹی صرف اخباری بیانات اور با اثر لوگوں کی خدمت میں مصروف عوام کو شدید مشکلات کا سامنا لاوارث شہر کا پرسان حال کوئی نہیں 20 دن قبل ہونے والی بارش کا پانی تاحال نہ نکالا جا سکا گلی محلوں میں سیوریج لائنوں کی عدم تعمیر کے باعث بارش کے پانی سے علاقہ تالاب کا منظر پیش کررہا ہوتا ہے گزشتہ بارش سے متعدد گھروں کی دیواریں گرچکی ہیں لیکن انتظامیہ سمیت میونسپل کمیٹی ٹس سے مس نہیں ہورہی اور نہ ہی تاحال بارش کا پانی نکالا سکا جس سے شہریوں خصوصا طلباء طالبات اور نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا اعلی حکام نوٹس لیکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائی جائے عوامی حلقوں کا مطالبہ میونسپل کمیٹی کی نا اہلی سے معمولی بارش رحمت بننے کے بجائے زحمت بن جاتی ہے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی رہائشی علاقوں کی طرف رخ کرلیتا جس سے گھروں کو نقصان کا خدشہ بڑھ جاتا ہے خصوصا صابر شاہ وارڈ کا کوڑانی محلہ گویا محلہ ابڑو محلہ اور محلہ غریب آباد سمیت دیگر شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا رہتا ہے لیکن یہاں کے مکینوں کا کوئی پر سان حال نہیں غریب مکین اپنی مدد آپ کے تحت پانی نکالنے پر مجبورہیں انتظامیہ میونسپل کمیٹی کا چیف آفیسر خواب خرگوش ہیں بارش کے بعد شہر کی سڑکیں گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں جگہ جگہ کیچڑ اور بارش کے جمع پانی سے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور پر سکولوں کے طلبا طالبات خواتین اور بزرگوں اور نمازیوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے جبکہ جگہ جگہ کیچڑ کے پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوتی ہے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری فنڈ مختص کرکے شہر سیوریج سسٹم کو بحال کیا جائے۔


