سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر7 فروری کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد:سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف اپنے پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر7 فروری کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔وزارت داخلہ کی طرف سے منگل کو جاری بیان کے مطابق سعودی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران اہم حکومتی اورسکیورٹی سے متعلقہ شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے، وہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس کے علاوہ پرنس عبدالعزیز وزارت داخلہ کا دورہ کرینگے جہاں وہ اپنے ہم منصب شیخ رشیداحمد سے ملاقات کرینگیجس میں علاقائی صورتحال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگراہم امور پر بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں