جمعیت نظریاتی کا مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان

کوئٹہ:جمعیت نظریاتی کے ضلعی رہنما سابق چیئرمین حافظ گل زمان،اخترجان غوریزی،اکبرجان غوریزی، خالدخان غوریزی اور دیگر نے کہا ہے کہ آج وزیرا علی ہاس کے سامنے مطالبات تسلیم نہ ہو نے تک دھر نا ہوگا،صوبائی حکومت نے ہما رے صبرکو تو آزما لیا اب ہم ہما رے احتجاج کو بھی دیکھ لیں چاہے حکومت اپنی طاقت کا ستعمال کیوں نہ کر لے ہم اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے، اپنے ایک جا ری کر دہ مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں پاکستان بلخصوص بلو چستان میں ہو نے والے دہشتگر دی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں صوبائی حکومت امن وامان کی صورتحال بر قرار رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے دھماکوں کے بعد دشمنوں کو کھلی چھوٹ مل جانا حکومت کی ناکامی کے سوا اور کچھ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دشمن قوتوں کے آلہ کار بدامنی اور دہشت گردی کی آگ نے ہمیں ایک صدی پیچھے دھکیل دیا ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی لا پر واہی سے دہشت گردی، قتل وغارت اس صوبے کی پہچان بن چکی ہے انہوں نے کہا کہ قوم میں عدم تحفظ کا احساس روز بروز بڑھ رہا ہے دشمن قوتیں وحشت ناک واقعات سے صوبے کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے قوم کو پرامن زندگی سے محروم کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ سائنس کالج کوئٹہ کے قریب ہو نے والے دھماکے میں شہدا کو 50لاکھ اور زخمیوں کو 20لاکھ معاوضہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں