سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان کے قبائلی و سیاسی رہنماء سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی کورونا وائرس سے صحت یاب ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سابق سینیٹر سردار فتح محمد حسنی گزشتہ دنوں لند ن سے دبئی آئے تھے جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں دبئی کے ہسپتال میں داخل کیا گیا پیر کو وزیراعلیٰ کے لائزن اسسٹنٹ میر عمیر محمد حسنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سردار فتح حسنی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیاسردار فتح حسنی نے انکی خریت دریافت کروانے والوں، نیک تمناؤں کا اظہار اور دعاؤں میں یاد رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں