کراچی، باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش، ڈاکو کی فائرنگ سے ساتھی ہلاک

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں باپ بیٹی کو لوٹنے کی کوشش کیدوران ڈاکو کی گولی چلنے سے اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ٹی گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو اسلحے کے زور پر باپ بیٹی کو لوٹ رہے تھے کہ اس دوران ایک ملزم نے لڑکی کے سر پر پستول رکھی تو لڑکی کے باپ نے ملزم کو دھکا دے کر اسے گرادیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ڈاکو کے دوسرے ساتھی نے لڑکی کے باپ پر فائرنگ کردی جوکہ اس کے اپنے ہی ساتھی کو لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور موبائل فون ملا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ باپ بیٹی واردات کے بعد تاحال پولیس کے پاس نہیں آئے، واردات سے متعلق مزید معلومات کے لیے پولیس متاثرہ باپ بیٹی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں