کورونا، 17اضلاع میں 800سے زائد افراد متاثر،15ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ضیا لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ عالمی وبا کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے انہوں نے کہا کہ وائرس سے بچاو کا واحد حل لاک ڈاوان پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن و امان اور کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط،انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ, چیئرمین ڈسٹری بیوشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی صالح محمد ناصر،سیکرٹری سوشل ویلفیئر عبدالرؤف بلوچ، ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان،ڈی جی لیویز مجیب احمد قمبرانی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اورنگزیب بادینی و دیگر آفیسر ان نے شرکت کی. ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاء کو کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات وانتظامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل اور عوام میں ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کی اہمیت کو اجاگر ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صو بائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں مقامی سطح پر کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اب تک صوبے کے 17اضلاع میں وائرس سے 800سو سے زائد افراد متاثر اور 15 ہلاکتیں ہوچکی ہیں خواتین کے مقابلے میں وائرس مردوں میں زیادہ پھیل رہا ہے لہذا وائرس سے بچاؤ کا واحد حل لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل اور احتیاطی تدابیر اختیارکرنا ہے ا نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر اداروں جو کہ کرونا وائرس سے جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں کے ان کی حفاظت کیلئے بھرپور اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کر رہی ہے کرونا عالمی وباء ہے یہ کسی ایک مخصوص ملک کے ساتھ منسلک نہیں کرونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاو تشویش ناک امر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں