پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچ پشتون طلباء پر تشدد و حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،افغان قومی مومنٹ
کوئٹہ :افغان قومی مومنٹ کے مرکزی بیان میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایک بار پھر پشتون بلوچ طلبا و طالبات پر پرتشدد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشتونوں پر پورے ملک میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے آئے روز طلبا اور کاروباری حضرات پر حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہے انہوں کہا کہ ملک کے ہر صوبیمیں جتنی بھی یونیورسٹیاں ہیں ان میں ہر قوم؛مذہب اور مسلک کے طلبا و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں کیونکہ مملکت خداداد ایک کثیر القومی ملک ہے جسمیں اقلیت کی بھی تعظیم کی جاتی ہے لیکن پنجاب یونیورسٹی میں گزشتہ کئی سالوں سے مختلف قسم کے پیش آنے والے واقعات قابل مذمت ہے جسکا آثر ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبا پر براہ راست پڑے گا جس سے قومی و مسلکی تضادات جنم ایں گے اور نتیجے میں جس یونیورسٹی میں جس قوم یا مسلک کا اکثریت ہو گی وہاں وہ اپنے مسلک کا بدلہ لیتے رہیں گے اور یہ آگ آہستہ آہستہ گلی کوچوں اور بازاروں تک پھل جاے گی اور یہی ناسور سول وار کے ناسور میں تبدیل ہو کر ملکی تباہی کا سبب بنے گی اس لئے ملک کے تمام تعلیمی اداروں سے بدمعاشی اور غونڈہ گردی کلچر کا بلاتفریق خاتمہ کیا جاے تاکہ ہم ہر قسم کی نفرتوں کا راستہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر حاصل کرے اور ملک میں رہنے والے محکوم اقوام میں پائی جانے والی بے چینی اور مایوسی کا خاتمہ ممکن ہو سکے بیان میں پشتون و بلوچ طلبا اور کاروباری و تاجر حضرات کو تحفظ فراہم کیا جاے۔


