پی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، 6 روز سے جاری دھرنا ختم

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی میں 6 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاک سرزمین پارٹی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد بلدیاتی قانون کے خلاف 6 روز سے کراچی میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا۔

چیئر مین مصطفیٰ کمال نے کہاکہ دھرنا ختم نہیں 18 فروری تک موخر کررہے ہیں ، 11سے 18 فروری کے درمیان قانون سازی ہوگی۔

دوسری جانب وزیربلدیات سندھ بھی مذاکرات کے بعد دھرنے میں پہنچے اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصطفیٰ کمال جیت گئے، ہم نےپی ایس پی کی بہت سی باتیں مان لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی اور سندھ حکومت میں صوبائی مالیاتی کمیشن کے معاملے پر اتفاق ہو گیا جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو شہری حکومت کا نام دینے پر بات چیت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں