پنجگور،روزمرہ معمولات بحال ،حالات نارمل اور کنٹرول میں ،انتظامیہ

پنجگور نمائندہ خصوصی / پنجگور ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ پنجگور شہر میں شہریوں کے روزمرہ معمولات بحال کردی گئی ہیں بازار سمیت تمام کاروبار مراکزحسب معمول کھلے رہیں گے شہری کسی بھی ٹائم اسپتال یا اپنے کسی کام کے لیے کسی دوسرے علاقے میں آ جاسکتے ہیں اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ شہریوں کی نقل و حمل اور کاروباری سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے شہر کے معاملات نارمل اور کنٹرول میں ہیں تشویش اور پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے انتظامیہ ہر سطح پر عوام کو معاونت فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں